وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ چین؛ مصروفیات سامنے آگئیں
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کے دورہ چین کی مصروفیات سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 4 جون کو چین کے دورے پر روانہ ہوں گے اور پہلے مرحلے میں وزیراعظم چین کے شہر شینزن پہنچیں گے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شینزن کو اقتصادی پاؤر ہاؤس کی حیثیت حاصل ہے، شینزن کا دورہ پاکستان کے لئے منفردنوعیت کا حامل ہوگا۔
مزید پڑھیں: چینی صدر کی دعوت پر وزیراعظم 4 سے 8 جون تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے
اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف 8 جون کو چین کے شہر ژیان کا دورہ کریں گے اور 8 جون کو چین کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچیں گے۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کا دورہ چین اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کی جانب اہم قدم ہے، کاروباری شراکت داریاں قائم کرنے سے طویل مدتی فوائد حاصل ہوں گے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ چین میں بڑے پیمانے پر کاروباری شراکت داری کے خواہاں ہیں، اس دورے سے پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تجارت میں اضافہ ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
