Advertisement
Advertisement
Advertisement

آج سے ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

Now Reading:

آج سے ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز
پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم کا اختتام

پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم کا اختتام

پاکستان میں پولیو وائرس کے 4 کیسز سامنے آنے کے بعد آج سے ملک بھر کے 66 مخصوص اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کا آغازہوگیا ہے جس کے دوران 16.5 ملین سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین دی جائے گی۔

 آج سے شروع ہونے والی اس پولیو مہم کے دوران مختلف صوبوں کے مخصوص اضلاع جیسے پنجاب کے 6، بلوچستان کے 14،خیبر پختونخوا کے 9 اور سندھ 19 اضلاع میں پولیوں سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

اس پولیو مہم کے دوران کراچی سمیت صوبے سندھ کے 19 اضلاع  میں تقریباً 54 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

 پنجاب میں اس مہم کے دوران 64 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، جبکہ لاہور میں 14 ہزار سے زائد پولیو ورکرز حصّہ لیں گے۔

پشاور میں 8 لاکھ بچوں سمیت خیبر پختون خوا میں 35 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

Advertisement

اسی طرح اس پولیو مہم کے دوران بلوچستان میں 18 لاکھ 84 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جانے تھے تاہم بلوچستان کے 6 اضلاع میں ہیٹ ویو کی  پیش گوئی کے باعث یہ مہم 5 روز کے لیے مؤخر کر دی گئی ہے۔ نصیر آباد، سبی، جعفر آباد، اوستہ محمد، ڈیرہ بگٹی اور صحبت پور میں اب یہ پولیومہم 8 جون سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔

انسداد پولیو مہم کے دوران 40 ہزار سے زائد ورکر حصہ لیں گے۔ جبکہ 4 ہزار سے زائد اہلکار پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور ہوں گے۔

یاد رہے کہ انسداد پولیومہم 3 سے 9 جون تک جاری رہےگی۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ والدین پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر