مریم نواز کی قیادت میں عرصے بعد ٹیکس فری بجٹ دیکھنےکوملا، ملک احمد خان
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا کہ مریم نوازکی قیادت میں عرصے بعد ٹیکس فری بجٹ دیکھنےکو ملا ہے۔
ملک احمد خان نے میڈیا کے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیالوگوں کو والدین کانام لیکربیہودہ نعروں کی اجازت دےدی جائے؟ جبکہ مریم نوازنےکہا گڈگورننس کیلئے میرٹ برقرار رکھ رہے ہیں۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ کیا یہ اجازت دی جائے کہ کتابیں پھاڑ کرپھینکنا شروع کردیں؟ جبکہ یہ پارلیمان ہے،کوئی جلسہ یا کنٹینر نہیں۔
ملک احمد خان نے کہا کہ آئیں پاکستان سے وفاداری کاحلف لیا ہے، جبکہ ہاؤس کا کنڈکٹ ہرصورت برقرار رکھوں گا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ اسپیکرکے پاس اختیار ہے کہ وہ ارکان کو باہر کرسکتا ہے، جبکہ میں بغیر کسی دباؤ اور جھکاؤ آئینی طریقہ کار کی طرف جاؤں گا۔
ملک احمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضابطہ اخلاق بناناچاہیے ایک دوسرے کواشتعال نہ دلایاجائے، جبکہ جمہوری روایات کی پاسداری انتہائی لازمی امر ہے، اس کے علاوہ پارلیمان کی تنزلی کاباعث اس میں بیٹھے لوگ ہیں۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ ذاتی مقاصد کیلئےفلور کو استعمال کرنے والے تنزلی کاباعث ہیں، جبکہ اب یہ ہلڑبازی گالم گلوچ تک پہنچ گئی ہے۔
ملک احمد خان نے کہا کہ جب ایوان ہی منظم نہ ہوتو ہاؤس کیسے چل سکتا ہے؟ جبکہ کچھ ارکان نے ایوان کے اندر نازیبا گفتگو کی جب ریکارڈنگ نکلوا کر دیکھی تومیرا سر شرم سےجھک گیا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پالیمان کی توقیر و احترام سب پر لازم ہے، جبکہ اپوزیشن ضابطہ اخلاق کے تحت احتجاج کا حق رکھتی ہے۔
ملک احمد خان نے یہ بھی کہا کہ اکارن اسمبلی کے اہلخانہ کواخلاق سےگری ہوئی باتوں سے نشانہ بنایا جارہا ہے، جبکہ پنجاب اسمبلی کےایوان کاماحول کسی صورت خراب نہیں ہونے دیں گے، پہلے ہلڑبازی نعروں اور شور شرابے کی حدتک ہوتی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
