بلوچستان کے آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا
کوئٹہ: بلوچستان کے آئندہ مالی سال کیلئے 850 ارب روپے کا بجٹ آج صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس شام 4 بجے طلب کیا گیا ہے، وزیرخزانہ میر شعیب نوشیروانی آج آئندہ مالی سال 25-2024 کا بجٹ صوبائی اسمبلی میں پیش کریں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ نئے بجٹ میں صوبائی ترقیاتی پروگرام کے لیے200 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے جبکہ غیر ترقیاتی اخراجات کیلئے 600 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں وفاقی کی طرز پر اضافہ کیا جائے گا جبکہ صوبے میں 3 ہزار سے زائد ملازمتیں دینے کا بھی امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
