عمر ایوب کو انسداد دہشتگردی عدالت میں جانے سے روک دیا گیا
سرگودھا: اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو انسداد دہشت گردی عدالت میں جانے سے روک دیا گیا ہے۔
پولیس کی بھاری نفری نے ڈاکٹر بابر اعوان اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو انسداد دہشت گردی عدالت میں جانے سے روک لیا۔
اس موقع پر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ ہمیں عدالت میں جانے سے روکنا غیر آئینی ہے، صبح 8 بجے سے ڈی پی او چوک میں کھڑے ہیں، پولیس والے کہہ رہے کہ سیکیورٹی کلیئرنس ہو رہی ہے، بم ڈسپوزل اسکوارڈ اندر ہے۔
انہوں نے کہاکہ یہ معاملہ ایوان میں اٹھاؤں گا کہ اپوزیشن لیڈر کا راستہ روکا گیا ہے، کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود کلیئرنس نہیں ہو پا رہی۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پولیس عدالت پر فائرنگ کرنے والوں کو پکڑ نہیں سکتی ہمیں روکا جا رہا ہے، عدالت میں ہر صورت جائیں گے۔
دوسری جانب بابر اعوان نے کہا کہ فرشتے عدالت کے اندر موجود ہیں، پولیس والوں کو بھی نہیں پتہ ہمیں کیوں روکا ہوا ہے، آج معزز عدالت کے جج نے ہمارے کیسوں پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ دینا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ انصاف نہ ہو، فیئر الیکشن نہ ہوں، مرضی کے نتائج لینے کیلئے عدالت پر فائرنگ ہوتی ہے، نامعلوم افراد کے کہنے پر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج ہوتا ہے یہ کیسا قانون ہے، ججز کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے، وکلاء کو انصاف کیلئے کھڑے ہونے سے روکا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ عمر ایوب کیخلاف 9 مئی کے حوالے سے میانوالی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، تاہم گزشتہ روز انسداد دہشت گردی عدالت میں عمر ایوب کے وکیل بابر اعوان نے کیس سے متعلق دلائل دیے تھے، عدالت کو آج کیس کے حوالے سے فیصلہ سنانا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
