
نئے مالی سال کے لیے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ کو بھیج دی گئیں
اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے مالی سال 2024-25کے لیے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ کو بھیج دی ہیں۔
صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احسن ظفر بختاوری نے وزارت خزانہ کو تجویز دی کہ ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کے لیے بزنس کمیونٹی سے مشاورت کی جائے اور ضلعی سطح پر مشترکہ کمیٹیوں کا قیام عمل میں لا یا جائے۔
صدر آئی سی سی آئی نے تجویز پیش کی کہ ٹیکس چوری میں ملوث افراد اور عناصر کیخلاف سزا اور جزا کا قانون لاگو کیا جائے اور سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے انویسٹرز کو مراعات اور بجٹ میں تاریخی پیکج لایا جائے۔
احسن بختاوری نے یہ بھی تجویز دی کہ بینک اکاونٹ کھولنے ، املاک اور گاڑیوں کی خریدوفروخت کیلئے این ٹی این لازمی قرار دیا جائے جبکہ نان فائلرز کو فائلر بنانے کے لیے ان کے لیے بجٹ میں ایمنسٹی اسکیم متعارف کروائی جائے اور معیشت میں نقد رقوم کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے معیشت کو مکمل طور پر دستاویزی شکل دی جائے۔
صدر آئی سی سی آئی کا مطالبہ ہے کہ برآمدات میں اضافے کیلئے توانائی کی قیمتوں کو کم کرتے ہوئے صنعتی ایمرجنسی ڈکلیئر کی جائے اس کے علاوہ پیداواری لاگت کو کم کرنے کیلئے توانائی کی قیمتوں کو خطے کے دیگر ممالک کے برابر لایا جائے۔
احسن بختاوری نے وزرات خزانہ کو یہ تجویز بھی دی کہ ملک میں بڑے ٹیکس پیئرز اور بزنس مینوں کو اعلی سطح پر قومی ایوارڈز سے نوازا اور رول ماڈل کا درجہ دیا جائے، اس کے علاوہ سالانہ اربوں روپے کے خسارے کا شکار حکومتی اداروں کی نجکاری کا عمل تیز کیا جائے اور ایف بی آر میں اصلاحات کے عمل کو تیز ، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے۔
صدر آئی سی سی آئی نے یہ تجویز بھی پیش کی کہ ایسے ریٹیلرز کو مصنوعا ت کی فراہمی پر پابندی لگائی جائے جن کے پاس این ٹی این نمبر نہیں ہے اور بلند شرح سود کاروباری سرگرمیوں کی راہ میں بڑی رکاوٹ، کم کر کے سنگل ڈیجٹ میں لایا جائے۔
احسن بختاوری نے یہ بھی تجویز دی کہ معاشی بحالی کے سفر کوپائیدار ترقی تک لے جانے کیلئے نجکاری، برآمدات میں فروغ جیسے اقدامات ناگزیر ہیں جبکہ ٹیکس نظام میں اصلاحات ،نئے قوانین کے نفاذ کیلئے بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو اہمیت دینے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News