توہین عدالت کیس؛ فیصل واوڈا کا غیر مشروط معافی مانگنے سے انکار
اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے توہین عدالت کیس میں غیر مشروط معافی مانگنے سے انکار کر دیا۔
توہین عدالت کیس میں سینیٹر فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کروا دیا۔
فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا کہ سپریم کورٹ میں جواب میں کہا کہ پریس کانفرنس کا مقصد عدلیہ کی توہین کرنا نہیں، ملک کی بہتری تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عدالت توہین عدالت کی کارروائی آگے بڑھانے پر تحمل کا مظاہرہ کرے۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے جواب میں استدعا کی کہ توہین عدالت کا نوٹس واپس لیا جائے۔
بعدازاں سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے پی ٹی آئی رؤف حسن، سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان اور وزیراعظم شہباز شریف کی تقریروں کے ٹرانسکرپٹ بھی عدالت میں پیش کر دیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
