Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 15 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی

Now Reading:

عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 15 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی
عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 15 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی

عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 15 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی

عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 15 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی ہے۔

ترجمان عالمی بینک کے مطابق 15کروڑ ڈالر پنجاب میں لڑکوں اور لڑکیوں کی پرائمری تعلیم کے حوالے سے خرچ ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق پری پرائمری اور پرائمری اسکول کے لڑکوں اور لڑکیوں کی تعلیم اور گریڈز کی کی بہتری کے لیے رقم خرچ ہوگی، جبکہ معیاری تعلیم سمیت سیکھنے کے عمل کو بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ اس منصوبے سے 50 لاکھ بچے، 7 ہزار  ہیڈ ماسٹرز اور ایک لاکھ 65 ہزار ٹیچرز براہ راست مستفید ہوں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ سرکاری اسکولوں کے تین ہزار ٹیچرز اور پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ٹیچرز منصوبے سے مستفید ہوں گے، جبکہ پنجاب میں اسکولوں سے باہر 70 ہزار بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے یہ منصوبہ مددگار ثابت ہوگا۔

Advertisement

اعلامیے میں مزید یہ بھی کہا گیا کہ اس منصوبے سے پانچ ہزار 400 کلائمٹا اسمارٹ کلاس روم اور پرائمری اسکول بنائے جائیں گے، اس کے علاوہ اس رقم سے 2022 کے سیلاب میں متاثرہ پرائمری اسکولوں کی بحالی کا کام ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر