Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت پاکستان کانام نہاد شریعت کا لبادہ اوڑھے دہشت گردوں کےخلاف بڑا اقدام

Now Reading:

حکومت پاکستان کانام نہاد شریعت کا لبادہ اوڑھے دہشت گردوں کےخلاف بڑا اقدام
حکومت پاکستان کانام نہاد شریعت کا لبادہ اوڑھے دہشت گردوں کےخلاف بڑا اقدام

حکومت پاکستان کانام نہاد شریعت کا لبادہ اوڑھے دہشت گردوں کےخلاف بڑا اقدام

حکومت پاکستان نے نام نہاد شریعت کا لبادہ اوڑھے دہشت گردوں کےخلاف بڑا اقدام اٹھالیا ہے۔

، پاکستان کی عوام ، دفاعی اداروں اور ملکی سالمیت کی دشمن دہشت گرد تنظیموں نے اسلام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، درحقیقت ان دہشت گردوں نے شریعت اور مذہب کی آڑ میں اسلام کے تشخص کو بگاڑ کر رکھ دیا ہے۔

یہ دہشت گرد اسلام میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے ہیں بلکہ اسلام کا لبادہ اوڑھ کر اپنے شیطانی ایجنڈے کی تکمیل پر عمل پیرا ہیں، اسلامی تعلیمات کے مطابق ایسے ناپاک عناصر کو فتنہ الخوارج کہتے ہیں۔

ان خوارج کو اسلام اور پاکستان کو مزید نقصان پہنچانے سے روکنے کیلیے وزارت داخلہ نے وقت کی اہم ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا کر دیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی اسلام کی حقیقی تعلیمات کے منافی حرکات اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کے باعث اب سے ٹی ٹی پی کو “فتنہ الخوارج” کہا جائے گا۔

Advertisement

 مزید برآں، اس دہشت گرد تنظیم سے وابستہ افراد کی طرف سے استعمال کیے جانے والے تمام معزز مذہبی القاب جیسے ‘مفتی’ اور ‘حافظ’ استعمال نہیں کیے جائیں گے، اس کے بجائے، تمام خط و کتابت اور دستاویزات میں ان کے ناموں کے ساتھ لفظ “خارجی”  لکھا اور پڑھا جائے گا، اس اقدام کا مقصد تنظیم کی حقیقی نوعیت اور نظریے کی عکاسی کرنا ہے۔

نوٹیفیکیشن میں تمام سرکاری اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مذکورہ ہدایات کو فوری طور پر لاگو کریں، واضح رہے کہ یہ نوٹیفیکیشن وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں اور دیگر انتظامی کنٹرول کے تحت تمام محکموں اور اداروں کو بھی بھیجا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے
ڈائیوو ایکسپریس؛ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے خواب کی تعبیر میں پیش پیش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر