صدر مملکت سے سینئر رہنما غلام احمد بلور کی ملاقات
صدر مملکت آصف علی زرداری سے سابق وفاقی وزیر ریلوے عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما غلام احمد بلور کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی ، سیکورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ ملکی مسائل کے حل اور سیاسی و معاشی استحکام کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کا ساتھ چلنا ضروری ہے جبکہ اہم قومی امور پر تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت اور اتفاقِ رائے ناگزیر ہے۔
دوسری جانب غلام احمد بلور نے صدر آصف علی زرداری کو دوسری مرتبہ صدر مملکت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
