
اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج چھٹی کے روز اپنے ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف خصوصی طیارے سے فیصل بیس پہنچے جہاں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
دورے کے دوران وزیرِ اعظم کو کراچی میں کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی)، پورٹ قاسم اتھارٹی (پی کیو اے) اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔
وزیرِ اعظم کی کراچی میں برآمدی اور درآمدی شعبے سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات کے وفد سے ملاقات متوقع ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیرِ اعظم کراچی پورٹ کا دورہ کریں گے اور بندرگاہ کے آپریشنز کا جائزہ بھی لیں گے جبکہ پورٹ پر معاملات میں بہتری کے حوالے سے اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔
دورے کے دوران وزیرِ اعظم ملکی آمدنی میں اضافے، کاروباری برادری کو سہولیات اور برآمدی و درآمدی شعبے کی اصلاحات کے حوالے سے بریفنگ بھی لیں گے اور اس حوالے سے بھی اہم فیصلے لئے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News