Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی آئی اے کی نجکاری کا عمل تیز، اثاثوں اور خسارے کی تقسیم کا فریم ورک تیار

Now Reading:

پی آئی اے کی نجکاری کا عمل تیز، اثاثوں اور خسارے کی تقسیم کا فریم ورک تیار
پی آئی اے کی نجکاری کا عمل تیز، اثاثوں اور خسارے کی تقسیم کا فریم ورک تیار

پی آئی اے کی نجکاری کا عمل تیز، اثاثوں اور خسارے کی تقسیم کا فریم ورک تیار

پی آئی اے کی نجکاری کا عمل تیز، قومی ایئر لائن کے اثاثوں اور خسارے کی تقسیم کا فریم ورک تیار کرلیا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق نجکاری کے بعد 146ارب کے اثاثے، 202 ارب کا خسارہ نئی کمپنی کو منتقل ہوگا، جبکہ نئی کمپنی 55 ارب 70کروڑ خسارے سے پی آئی  اے آپریشن کا آغاز کرے گی۔

دستاویز  میں بتایا گیا کہ قومی ایئر لائن اثاثوں اور خسارے کو پی آئی اے اور ہولڈنگ کمپنی میں تقسیم کردیا گیا ہے، حکومت کی جانب سے پی آئی اے اثاثوں کی مجموعی مالیت 171ارب 43کروڑروپے ظاہر کر دی گئی ہے جبکہ نجکاری کا عمل مکمل ہوتے ہی پی آئی اے اثاثوں کیساتھ خسارہ بھی ہولڈنگ کمپنی اور پی آئی اے لینے والی نئی کمپنی کے درمیان تقسیم ہو گا، اس کے علاوہ نجکاری کے بعد پی آئی اے کے 171ارب 43کروڑ کے اثاثوں میں سے 146ارب 57کروڑ کے اثاثے پی آئی اے کی نئی انتظامیہ کو منتقل ہوں گے۔

دستاویز کے مطابق  24 ارب 86 کروڑ کے اثاثے ہولڈنگ کمپنی کے پاس رہیں گے، جبکہ  قومی ایئرلائن کے 830 ارب خسارے میں سے 202 ارب کا خسارہ پی آئی اے، جبکہ 628 ارب کا خسارہ ہولڈنگ کمپنی کے حصے میں آئے گا، جس کے سبب نئی کمپنی 55 ارب 70 کروڑ کے خسارے سے پی آئی اے آپریشن کا آغاز کرے گی، حکومت کی جانب سے پی آئی اے کی نجکاری کے سلسلے میں پی آئی اے آپریشن کو دو حصوں کور اور نان کور میں تقسیم کیا جائے گا، جس کے تحت پی آئی اے کے تمام اثاثے اور خسارہ کور اور نان کور میں تقسیم ہو گا۔

دستاویز میں بتایا گیا کہ نجکاری میں 92 ارب 62کروڑ مالیت کے جہاز ، فلائٹ آپریشن کے تکنیکی آلات، آپریشنل دفاتر اور دیگر پراپرٹیز شامل ہیں، اس کے علاوہ 6 ارب کے لانگ ٹرم ڈیپازٹ، 22 ارب 35 کروڑ کی ٹریڈ ڈیبٹس اور ایڈوانس ڈیپازٹ، اور دیگر وصولیوں کی مد میں 16ارب 83کروڑ نجکاری کے بعد پی آئی اے کی نئی انتظامیہ کے حصے میں آئیں گے۔

Advertisement

دستاویز کے مطابق لانگ ٹرم فناسنگ کے مد میں 15 ارب 63کروڑ جہازوں کی لیز کی مد میں 30 ارب، ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں 27 ارب 26 کروڑ جبکہ ٹریڈ اور دیگر واجبات کی مد میں 121 ارب روپے کی لائبلٹیز نئی کمپنی کو ورثے میں ملیں گی، اس کے علاوہ پی آئی اے نجکاری کے سبب مجموعی طور پر628 ارب کا خسارہ و لائبلٹیز پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کو منتقل کر دی گئی ہیں۔

دستاویز میں بتایا گیا کہ پی آئی اے انوسٹمنٹ، اسکائی روم پرائیوٹ لمیٹڈ، مڈ وے ہاوس پرائیوٹ لمیٹڈ، پی ٹی ڈی سی ڈیوٹی فری شاپس لمیٹڈ کی 4 ارب 53کروڑ کی لانگ ٹرم انوسٹمنٹ ، روز ویلٹ سمیت دیگر ہوٹلز پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کو منتقل ہوں گے، اس کے علاوہ  ملکی اور غیر ملکی اداروں سے لیے گئے قرض اور اس پر سود کی مد میں واجب الادا 444 ارب پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کو منتقل ہوں گے۔

دستاویز  کے مطابق پی آئی اے کے ذمہ حکومت کا 161 ارب جبکہ کمرشل بینکوں کے 267اارب روپے واجب الادا ہیں جنہیں ہولڈنگ کمپنی کو منتقل کیا جائے گا، اس کے علاوہ ٹریڈ اور دیگر واجبات کی مد میں قومی ایئر لائن، سول ایوی ایشن کی 120 ارب 90 کروڑ ، پی ایس او کی 20 ارب، جبکہ نیشنل انشورنش کمپنی کی اڑھائی ارب سے زائد کی مقروض ہے جس کو نان کور میں شامل کرکے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کو منتقل کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
منی لانڈرنگ : ملک ریاض اور انکے بیٹے کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع
کیا اسٹیڈیم خالی رہے گا ؟ پاک بھارت ٹاکرے کیخلاف بھارت میں وبال کھڑا ہو گیا
وزیر اعظم نے سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی بلز کی وصولی سے روک دیا
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر