
رحیم یار خان؛ ریلوے اسٹیشن کے قریب مال گاڑی پٹری سے اتر گئی
پنجاب کے ضلع رحیم یارخان ریلوے اسٹیشن کے قریب مال گاڑی پٹری سے اتر گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق حادثے میں مال گاڑی کی بریک ویگن ٹرالی سے الگ ہو کر پٹریوں پر آ گری، حادثے کے باعث ٹریک کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔
ریلوے حکام نے بتایا کہ حادثے کے باعث اپ اینڈ ڈاؤن ٹریک معطل ہوگیا ہے، جس کے بعد مسافر ٹرینوں اور مال بردار گاڑیوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک لیا گیا۔
ریلوے حکام کے مطابق کراچی ایکسپریس ترنڈہ سوائے خان رحمان بابا ایکسپریس کو کوٹسمابہ اورعوام ایکسپریس کو سہجہ ریلوے اسٹیشن کے قریب روک لیا گیا ہے، جبکہ متاثرہ ٹریک پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں ہیں، تاہم شدید گرمی میں مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News