دیہی خواتین کو مساوی سہولیات فراہم کرنے کا عزم غیرمتزلزل ہے، مریم نواز
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں ہیلتھ ریفارمز سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اجلاس میں مراکز صحت کی تعمیر ومرمت مارچ تک مکمل کرنے کا حکم دیا اور مراکز صحت، تحصیل اور ڈسٹرکٹ اسپتالوں میں بائیو میٹرک حاضری لازمی کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
دوران اجلاس مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتالوں میں تھیلیسیما سینٹر قائم ہونگے اور ڈسٹرکٹ تھیلیسیمیا سینٹر کو ریجنل بلڈ سینٹرز کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈسٹرکٹ اسپتالوں میں ویل ویمن کلینک قائم کرنے کی بھی ہدایت دی اور کہا کہ ہر ڈویژن میں میمو گرافی مشین، برسٹ کلینک آن ویل ہر ضلع میں باری باری سروسز مہیا کرے گا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اسپتالوں میں گارڈز کی طرف سے پیسے وصولی کی شکایت کا بھی سخت نوٹس لیا اور اسپتالوں میں سیکیورٹی کا پبلک فرینڈلی سسٹم لانے کے لئے پلان بھی طلب کر لیا۔
اس موقع پر مریم نواز نے لیپرو اسکوپی اور انڈواسکوپی سروسز جلد از جلد فنکشنل کرنے کی بھی ہدایت دی اور راجن پور میں اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال بنانے کا بھی فیصلہ کیا۔
وزیر اعلیٰ نے راجن پور کے نئے ڈی ایچ کیو اسپتال کا پلان بھی فوری طلب کر لیا اور کہا کہ شیخوپورہ اور بہاولنگر میں آؤٹ سورسنگ کے ذریعے جدید ترین ٹیسلا ایم آر آئی مشینیں مہیا کی جائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
