
مجھ سمیت پوری قوم کو افواج پاکستان پر فخر ہے، وزیرِاعظم
وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مجھ سمیت پوری قوم کو افواج پاکستان پر فخر ہے۔
بلوچستان کے ضلع ہوشاب میں پاک فوج کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے کامیابی سے آپریشن کر کے دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے افسران و جوان ملک کو دہشتگردوں کے عفریت سے پاک کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں، مجھ سمیت پوری قوم کو افواج پاکستان پر فخر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کیلئے پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ہوشاب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 1 دہشتگرد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News