
بشکیک واقعے کے بعد بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے والے طلبہ کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری
بشکیک واقعے کے بعد بیرون ملک میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی طلبہ کے لیے نئی گائیڈ لائنزجاری کر دی گئی ہیں۔
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے بیرون ملک انڈر گریجویٹ میڈیکل اور ڈینٹل انسٹیٹیوٹس میں طلبہ کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں جس کا اطلاق سیشن برائے سال 2024-25 کے لیے ہوگا۔
جاری کردہ نئی گائیڈ لائنز کے مطابق پاکستان میں انٹرمیڈیٹ کی تعلیم مکمل کرنے والے طلبہ کو ایف ایس سی پری میڈیکل کا امتحان کم از کم 60 فیصد نمبروں کے ساتھ پاس کرنا ہوگا، یا پھر طالب علم کو سیٹ ٹو کے لیے کم از کم ساڑھے پانچ سو مارکس کے ساتھ فارن ایم کیٹ یا یو کیٹ امتحان کے لیے کوالیفائی کرنا ہوگا۔
نئی گائیڈ لائنز میں بتایا گیا کہ طالب علم کے لیے حیاتیات،کیمیا یا پھر طبیعیات اور ریاضی میں کم از کم 50 فیصد نمبر لینا لازمی ہوں گے ، اس کے علاوہ طالب علم کے لیے پاکستان میں منعقد ہونے والے ایم ڈی کیٹ میں 50 فیصد نمبر لینا لازم ہوگا، جبکہ 50 فیصد ایم ڈی کیٹ کی شرط پاکستان میں انٹرمیڈیٹ تعلیم مکمل کرنے والوں کے لیے ہوگی۔
جاری کردہ نئی گائیڈ لائنز کے مطابق طالب علم کو تصدیق کرنا ہوگی کہ ایسے ادارے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل اسلام اباد کی فہرست میں موجود ہیں، اس کے علاوہ جس ادارے میں داخلہ لیا جائے وہ متعلقہ ملک کے ریگولیٹری باڈی کی جانب سے ایلوپیتھک میڈیسن کے حوالے سے تصدیق شدہ ہونا چاہیے۔
نئی گائیڈ لائنز میں بتایا گیا کہ متعلقہ انسٹیٹیوٹ مکمل رجسٹریشن کا حامل ہونا چاہیے جس کی ورلڈ ڈائریکٹری آف میڈیکل اسکولز کے ساتھ ایکریڈیشن بھی ہو، اس کے علاوہ طالب علم کو بیرونی ادارے میں داخلے سے پہلے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل سے اسٹوڈنٹ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ بھی حاصل کرنا ہوگا۔
جاری کردہ نئی گائیڈ لائنز کے مطابق میڈیکل کوالیفکیشن 62 گھنٹوں یا پانچ سال کے عرصے اور 80 فیصد حاضری لازم ہونی چاہیے، وہ ممالک جہاں پر ذریعہ تعلیم انگریزی زبان نہیں طالب علم کو روانگی سے پہلے مقامی زبان کا 6 ماہ کا کورس بھی کرنا ہوگا۔
نئی گائیڈ لائنز میں بتایا گیا کہ کوالیفکیشن کے بعد پاکستان میڈیکل انٹینٹل کونسل کی مکمل رجسٹریشن کے لیے طالب علم کو نیشنل رجسٹریشن ایگزامینیشن بھی پاس کرنا ہوگا، اس کے علاوہ طالب علم کو متعلقہ ملک میں رہائش کی تفصیلات کے ساتھ تمام رابطہ نمبر بھی فراہم کرنے ہوں گے، جبکہ طالب علم کے پاس تعلیم کے کہ دورانیے کے لیے ملٹی پل اینٹری ویزا ہونا بھی لازم ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News