
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اپنے گھر پہنچ گئے
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی کے حکومتی فیصلے کا جواب دیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی پارٹی میں ایڈہاک ججز کے معاملے پر گفتگو کریں گے، ایڈہاک ججز کا مقصد سپریم کورٹ فیصلے پر اثر انداز ہونا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی کے حکومتی فیصلے کا جواب دیں گے، عوام کی طاقت کے سامنے کوئی چیز نہیں ٹھہر سکتی۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ 8 فروری کے بعد سب بدل چکا ہے، تحریک انصاف ہو گی اور اسی ایوان میں ہوگی۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اہم ترین اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہورہا ہے جس میں بیرسٹر گوہر علی خان، عمر ایوب خان، شبلی فراز، صاحبزادہ حامد رضا، شیخ وقاص اکرم شریک ہیں۔
اس کے علاوہ علی محمد خان، عاطف خان، خاندانہ گلزار، عون پبی، محسن عزیز، فیصل سلیم اور ہمایوں مہمند بھی شریک ہیں۔
اجلاس میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر مشاورت ہورہی ہے جبکہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور ورکرز کی گرفتاریاں پر بھی بات چیت ہوگی۔
اجلاس کے بعد پی ٹی آئی رہنما پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پیدل مارچ کریں گے جبکہ میڈیا کو اجلاس میں کیے گئے فیصلوں سے آگاہ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News