Advertisement
Advertisement
Advertisement

مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، امیر جماعت اسلامی

Now Reading:

مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، امیر جماعت اسلامی

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ‏مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے۔

انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، ‏الیکشن کمیشن کو استعفیٰ دے کر گھر جانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‏فیصلے سے کچھ جماعتوں کی دورنگی بھی عیاں ہوگئی، جو جمہور کی رائے کے برخلاف ناجائز طریقے سے ان سیٹیوں پر قبضہ کرکے بیٹھی تھیں۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کچھ جماعتیں وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہی تھیں، ‏یہ معاملہ یہیں ختم نہیں ہونا چاہیے۔

Advertisement

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اب جوڈیشل کمیشن بنا کر فارم 45 کی بنیاد پر قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستیں بھی حقداروں کو واپس ملنی چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستوں کے کیس کا تحریری مختصر فیصلہ جاری

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
سونے کی قمیت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
اسرائیلی نگرانی میں پاک فوج غزہ بھیجنے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، وزارتِ اطلاعات کی تردید
دفاع وطن کیلئے پرعزم، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر