 
                                                                              شہر قائد میں شدید گرمی اور حبس میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان ہیں، مختلف شہروں میں بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھ گیا ہے۔
کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ بے قابو ہوگئی، شدید گرمی میں طویل لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا محال کردیا ہے۔
کراچی کے علاقے لیاقت آباد، ناظم آباد، نیو کراچی، فیڈرل بی ایریا، گارڈن، کورنگی، لانڈھی، پی آئی بی کالونی، پاکستان چوک، حقانی چوک، شارع لیاقت، آئی آئی چندریگر روڈ، محمد بن قاسم روڈ، رنچھوڑ لائن میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
شدید گرمی اور بجلی کی غیراعلانیہ بندش نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک شکایت کے باوجود بجلی بحال نہیں کررہی۔
شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کے باوجود، بجلی کے بلوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 