Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہمارے چیلنجز مشترکہ ہیں، ملکر ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنا ہے، وزیراعظم

Now Reading:

ہمارے چیلنجز مشترکہ ہیں، ملکر ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنا ہے، وزیراعظم
وزیراعظم

ہمارے چیلنجز مشترکہ ہیں، ملکر ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنا ہے، وزیراعظم

آستانہ: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے چیلنجز مشترکہ ہیں، مل کر ترقی و خوشحالی کے لیے کام کرنا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس سی او اجلاس سے خطاب پر خوشی ہے، آستانہ خوبصورت شہر ہے، مہمان نوازی پر مشکور ہوں، اجلاس میں شرکت میرے لیے باعث اعزاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں امن وسلامتی کے لیےشنگھائی تعاون تنظیم کا کرداراہم ہے، ایس سی او عوام کی سماجی، معاشی ترقی کے لیے کردار اداکررہی ہے، عوام کے لیے جیوپولیٹکل مفادات سے اوپر اٹھ کر دیکھنا ہوگا۔

شہباز شریف نے کہا کہ دنیا کو آج موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج کا سامنا ہے، چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام ممالک کو مل کر چلنا ہوگا، ہمارے چیلنجز مشترکہ ہیں، مل کر ترقی، خوشحالی کے لیے کام کرنا ہے۔

انکا کہنا ہے کہ جغرافیائی، سیاسی محاذ آرائی سے خود کو آزاد کرنا ہوگا، پاکستان محل وقوع کے لحاظ سے تجارت کی اہم گزرگاہ ہے، ایس سی او ممالک کو غربت کے خاتمے کے لیے متحد ہونا پڑے گا اور ہمیں مل کر کام کرنی ہوگی۔

Advertisement

وزیراعظم نے کہاکہ سی پیک کے ذریعے ترقی وخوشحالی کے حصول کی  جانب گامزن ہیں، اقتصادی ترقی کے لیے امن وسلامتی ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو نئی افغان حکومت کی معاشی ضروریات کا خیال رکھنا ہوگا، مسائل کے حل کے لیےافغان عبوری حکومت سے بامعنی بات چیت کرنا ہوگی۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ ایس سی او ترقیاتی منصوبوں کے لیےمتبادل فنڈنگ کا طریقہ کار وضع کرے، ماحولیات کے تحفظ کے لیے ایس سی او کاا قدام لائق تحسین ہے، بیلاروس کو ایس سی او میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر