Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب کے مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے اہم فیصلے

Now Reading:

وزیراعلیٰ پنجاب کے مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے اہم فیصلے
وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب کے مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے اہم فیصلے

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے اہم فیصلے کرلئے ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت لیبر ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں ورکرز اسکالرشپ پروگرام، لیبر کالونیوں کے قیام، مزدوروں کیلئے ہیلتھ فیسیلیٹی پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا۔

مریم نواز نے اجلاس میں ٹیکسلا اور سندر لیبر کالونیوں میں مزدوروں کے لئے 1224 فلیٹس بلا قیمت دینے کا اعلان کرتے ہوئے لیبر کے لئے 6-ارب روپے کی واجبات الادا ڈیتھ اور میرج گرانٹ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر گارمنٹ سٹی میں خواتین ورکرز کے لئے دو ہوسٹل بنانے کی بھی منظوری دے دی گئی۔

Advertisement

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ گزشتہ دور حکومت میں 29 ہزار سے ورکرز کو ڈیتھ اور میرج ادا نہیں کی گئی تھی۔ شیخوپورہ میں 704 خواتین ورکرز کو مفت رہائش فراہم کی جائے گی۔

مریم نواز نے محکمہ لیبر میں اصلاحات، آکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ اور کم از کم اجرت کے قوانین پر عملدرآمد کا بھی حکم دیا اور کہا کہ پنجاب حکومت نے رواں بجٹ میں کم از کم اجرت 37 ہزار روپے مقرر کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہر مزدور کے حقوق کا تحفظ ہماری زمہ داری ہے، اسٹیک ہولڈرز کو فوری طور پر اعتماد میں لے کر کم از کم اجرت نافذ کی جائے، ہر ورکر کو پوری اجرت نہ ملنا تکلیف دہ امر ہے۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ ڈومیسٹک ورکرز پر لیر لاز کا نفاذ نہ ہونا افسوس ناک ہے، ورک پلیس پر سیفٹی پروٹوکول اور ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور سینیٹری اسٹاف کے لئے نالوں اور مین ہول کی صفائی کے دوران سیفٹی گیئر کا استعمال یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری،صوبائی وزیر لیبر اینڈ ہیومن ریسورس فیصل ایوب، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکریٹری زاہد اختر زمان، سیکریٹری لیبر، پرنسپل سیکریٹری ساجد ظفر ڈال اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حیدرآباد جیسے سندھ کے بڑے شہر میں اعلی تعلیم کی سہولیات میسر نہیں ، مصطفیٰ کمال
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعدہی پختونخوا کابینہ تشکیل پائے گی، مزمل اسلم
بھارتی سازشیں دھری رہ گئیں ، افغانستان سے معاہدہ پاکستان کی بڑی کامیابی
گندم کی فی من قیمت 3500 روپے مقرر، حکومت نے قومی گندم پالیسی کی منظوری دیدی
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر