 
                                                      کراچی میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال
کراچی میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری شدید گرمی اورحبس کی وجہ سے شہری بے حال ہوگئے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے آج بارش کا امکان بھی ظاہر کیاہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں منقطع ہونے کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جارہی ہے، جبکہ کراچی میں آج بارش کا 60 فیصد امکان ہے۔
سردار سرفرازنے کہا کہ شہرمیں سمندری ہوائیں معطل ہونے کے باعث حبس کی کیفیت ہے، جبکہ دو روز کے بعد سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔
سردار سرفراز نے مزید یہ بھی کہا کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ گرمی کی شدت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے، اس کے علاوہ ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 