Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئیڈیاز ہمارے شہر کراچی کا سب سے بڑا اور اہم ایونٹ ہے، وزیراعلیٰ سندھ

Now Reading:

آئیڈیاز ہمارے شہر کراچی کا سب سے بڑا اور اہم ایونٹ ہے، وزیراعلیٰ سندھ
آئیڈیاز ہمارے شہر کراچی کا سب سے بڑا اور اہم ایونٹ ہے، وزیراعلیٰ سندھ

آئیڈیاز ہمارے شہر کراچی کا سب سے بڑا اور اہم ایونٹ ہے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آئیڈیاز ہمارے شہر کراچی کا سب سے بڑا اور اہم ایونٹ ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت آئیڈیاز 2024 کی دوسری اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں عالمی دفاعی نمائش کے انعقاد کا جائزہ لیا گیا۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ  12ویں عالمی دفاعی نمائش اور سیمینار  19 تا 22 نومبر کو منعقد ہوگا جبکہ سنہ 2000 تا 2024 تک آئیڈیاز کا انعقاد ہماری دفاعی ٹیکنالاجی میں ترقی کا واضح ثبوت ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس کے دوران یہ بھی کہا کہ آئیڈیاز کے انعقاد سے دنیا کے اہم ممالک کے ساتھ اسٹیٹجک روابط مستحکم ہوئے ہیں، جبکہ مختلف ممالک ایک دوسرے کے تجربات، ٹیکنالاجی اور خیالات پر بات چیت کرتے ہیں۔

12 ویں آئیڈیاز کے انعقاد پر وزیراعلیٰ سندھ نے ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آئیڈیاز 2024 ایک انٹرنیشنل ایونٹ ہے، جو کہ ملک کیلئے ایک بڑا اعزاز ہے۔

Advertisement

ڈی جی ڈی ای پی او میجر جنرل اسد نواز نے اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ کو آئیڈیاز کے مختلف پروگرام سے متعلق آگاہ کیا اور کہا کہ آئیڈیاز 2024ء میں 50 سے زائد ممالک شرکت کر رہے ہیں۔

ڈی جی ڈی ای پی او نے کہا کہ آئیڈیاز برصغیر کا سب سے بڑا ایونٹ ہے، اور ہم سندھ حکومت کے شکرگزار ہیں کہ وہ آئیڈیاز کے انعقاد میں بھرپور تعاون کرتی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے تمام میونسپل اداروں اور انتظامیہ کو شہر کو صاف ستھرا رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آئیڈیاز کے انعقاد کیلئے پولیس اور رینجرز فول پروف سکیورٹی پلان بنائیں۔

وزیراعلیٰ سندھ  نے کہا کہ جہاں سڑکیں، نکاسی آب اور اسٹریٹ لائیٹس کی ضرورت ہے وہ فوری مکمل کی جائیں، اور شہر کی خوبصورتی کو مزید بہتر کیا جائے۔

* آئیڈیاز 2024 کے کامیاب انعقاد کے لیے تمام ادارے اپنا بھرپور کردار ادا کریں،

 وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت دیتے ہوئے کہ کہ آئیڈیاز 2024 کے کامیاب انعقاد کے لیے تمام ادارے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

Advertisement

اجلاس میں صوبائی وزراء، شرجیل میمن، سعید غنی، ذوالفقار شاہ، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، ڈی جی ڈی ای پی او میجر جنرل اسد نواز، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر وقاص، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، کمشنر کراچی حسن نقوی، صوبائی سیکریٹریز شریک تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر