لوڈ شیڈنگ سے بدحال کراچی والوں کی دعائیں رنگ لے آئیں
لوڈ شیڈنگ سے بدحال کراچی والوں کی دعائیں رنگ لے آئیں، نیپرا نے کے الیکٹرک کو وارننگ جاری کردی۔
نیپرا اتھارٹی نے کے الیکٹرک حکام کولوڈ شیڈنگ کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا رات کے وقت لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے، اور لوڈ شیڈنگ انتہائی ضرورت کے وقت بھی ایک گھنٹے سے زیادہ نہ کی جائے۔
نیپرا اتھارٹی نے کے الیکٹرک کو جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں 7 دن میں رپورٹ جمع کروانے کی بھی ہدایت کر دی، جبکہ ہدایات پرعمل نہ کرنے کی صورت میں کے الیکٹرک کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
