Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ کی عالمی بینک کے ساتھ نئے منصوبوں پر بات چیت

Now Reading:

وزیراعلیٰ سندھ کی عالمی بینک کے ساتھ نئے منصوبوں پر بات چیت
وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ کی عالمی بینک کے ساتھ نئے منصوبوں پر بات چیت

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بنہاسین کی اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی جس میں وزیراعلیٰ نے عالمی بینک کے ساتھ کچھ نئے منصوبوں پر بات چیت کی۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے منصوبوں میں کراچی کیلئے کینجھر میں پانی کی گنجائش بڑھانے اور سسٹم ٹھیک کرنا بھی شامل ہے، سکھر بیراج کی رائیٹ بینک کینال کو جدید بناے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہاکہ کینجھر جھیل کو وسیع کرنا چاہتے ہیں، بنیادی طور پر کینجھر جھیل اور کے بی فیڈر سسٹم کو کافی بہتر کرنے کی ضرورت ہے، چاہتے ہیں کہ کینجھر جھیل کی گنجائش بڑھاکر کراچی کیلئے مزید پانی ذخیرہ کریں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کے بی فیڈر لوئر کئنال سسٹم کو کراچی کے پانی کیلئے بہتر کرنے ضرورت ہے، کینجھر جھیل کی ذخیرہ گنجائش بڑھنے سے کراچی کی بڑھتی پانی کی طلب پوری ہوسکے گی۔

انکا کہنا تھا کہ  کے بی فیڈر ہمارے لئے بہت اہم ہے، کینجھر۔ کے بی فیڈر سسٹم امپرومینٹ پروجیکٹ پر 300 ملین ڈالر کا خرچہ ہے، نیسپاک کینجھر جھیل- کے بی فیڈر منصوبے کی اسٹڈی کرچکا ہے، اسٹڈی کے تحت کے بی فیڈر لوئر کینال کو بہتر کیا جائے گا، کینجھر جھیل کی ذخیرہ گنجائش بڑھائی جائے گی، سندھ حکومت منصوبے کا سماجی و ماحولیاتی پلان بھی بنائے گی۔

Advertisement

ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے یقین دہانی کرائی کہ کینجھر۔کے بی فیڈر منصوبے کیلئے سندھ حکومت کی بھرپور مدد کریں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کینجھر۔کے بی فیڈر منصوبے کے پیپر ورک کیلئے محکمہ آبپاشی اور پی اینڈ ڈی کو ہدایت کردی اور کہا کہ کینجھر جھیل چھ کلومیٹر چوڑائی اور 0.53 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے، ہم کینجھر کی گنجائش بڑھانے کا منصوبہ چاہتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ورلڈ بینک کی مدد سے آبپاشی کے کچھ اہم منصوبے کرنا چاہتی ہے، ہم سکھر بیراج کے رائیٹ بینک کینال کو ماڈرنائیز کرنا چاہتے ہیں، رائیٹ بینک کینال کے ماڈرنائیزیشن منصوبے پر 200 ملین ڈالر کا خرچہ آئے گا، سکھر بیراج کے رائیٹ بینک سے تین کیال نکلتے ہیں، جن میں نارتھ ویسٹ کینال، رائیس کینال اور دادو کیال شامل ہین،

وزیراعلیٰ سندھ نے عالمی بینک کے ساتھ دس سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک پر بھی بات چیت کی اور کہا کہ ہم صحت کی بنیادی سہولیات تک رسائی مزید بہتر کرنا چاہتے ہیں، ہم عوام کو صاف پانی پہنچانے، نکاسی آب اور صفائی ستھرائی پر کام کر رہے ہیں، بنیادی تعلیم کے معیار کو بہتر کرنے کا منصوبے پر کام کررہے ہیں، بچے شروعات میں اچھی تعلیم حاصل کریں گے تو اسکی بنیاد مضبوط ہوگی۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ زراعت اور واٹر سیکٹر کو موسمی تبدیلیوں کے حساب سے جدید بنانا چاہتے ہیں، ماحول کی بہتری کیلئے فضائی آلودگی پر کام کر رہے ہیں، سندھ حکومت کچی آبادیوں کو بہتر کرنے کا منصوبہ بھی چاہتی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ اجلاس میں ان تمام نئے منصوبوں پر بات چیت اور اصولی طور پر ان منصوبوں پر کام کرنے پر اتفاق ہوا جبکہ منصوبوں کو کاغذی کارروائی کیلئے تیار کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

Advertisement

واضح رہے کہ وفد میں ورلڈ بینک مختلف شعبوں کے ماہرین شامل تھے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ صوبائی وزراء، شرجیل میمن، ڈاکٹر عذرا پیچوہو، سید نار شاہ، سعید غنی، سردار شاہ، جام خان شورو، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ اور صوبائی سیکریٹریز شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر