
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ غزہ سے تعلق رکھنے والے فلسطینی طلبہ جلد پاکستانی میڈیکل کالجز کو جوائن کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے غزہ سے تعلق رکھنے والے میڈیکل طلبہ کو پاکستان میں تعلیم مکمل کرنے کی اجازات دے دی ہے جبکہ فلسطینی طلبہ 20 سے 30 کے بیچز میں پاکستانی میڈیکل کالجز کو جوائن کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان یقین رکھتا ہے کہ اپنے شہریوں کی مذہبی آزادی اور حقوق کا خیال رکھنا ریاست کی ذمہ داری ہے جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان میڈیکل کونسل کی مشاورت سے فلسطینی طلبہ کو اجازت دی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News