
محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے لوگوں کو خوشخبری سنا دی
مون سون کا پہلا اسپیل 5 جولائی سے کراچی میں بارشوں کا سبب بنے گا۔
چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے کہا کہ آج سے گرمی کی شدت میں کمی آئے گی جبکہ شام سے سمندری ہوائیں مکمل بحال ہوجائے گی جس کے بعد درجہ حرارت میں مزید بہتری آئے گی۔
سردارسرفرازنے کہا کہ اس وقت مون سون ہوائیں راجھستان پر موجود پیں جو کہ بھارت اور تھرپارکر میں بارشوں کا سبب بن رہی ہیں جبکہ یہی ہوائیں 5 جولائی تک کراچی پہنچے گی، جس کے بعد کراچی میں بارشوں کا آغاز ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News