غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی زرعی زمین کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی زرعی زمین کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے۔
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کی سربراہی میں اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزمل اسلم نے کہا کہ این او سی کے بغیر کام کرنے والی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو بند اور جرمانے کا فیصلہ کیا جائے گا، جبکہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز سے فوڈ سیکورٹی اور ماحولیاتی مسائل جنم لے رہے ہیں۔
اجلاس میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیلئے جامع پالیسی مرتب کی جائے گی اس کے علاوہ این او سی و دیگر قانونی تقاضے پورے کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
