Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے 9 افراد جاں بحق، مزید بارشیں متوقع

Now Reading:

بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے 9 افراد جاں بحق، مزید بارشیں متوقع
بارشوں

بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے 9 افراد جاں بحق، مزید بارشیں متوقع

کوئٹہ: بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے 9 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ دیگر اضلاع میں مزید بارش متوقع ہے۔

صوبہ بلوچستان میں حالیہ ہونے والی بارشوں کے حوالے سے پی ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی جس میں بتایا گیا کہ حالیہ بارشوں کے دوران 7 جون سے اب تک 9 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ چھتیں اور دیواریں گرنے سمیت مختلف واقعات میں 25 سے زائد افراد زخمی بھی ہوگئے، تاہم جاں بحق اور زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

بارش کے حوالے سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بارشوں کے دوران صوبے کے مختلف اضلاع میں 88 مکانات مکمل جبکہ 170 کو جزوی نقصان پہنچا اور اس دوران مجموعی طور پر 1799 افراد متاثر ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے 17 کلومیٹر سڑکیں جبکہ 310 ایکڑ زرعی زمینیں بھی متاثر ہوئیں، تاہم مون سون بارشوں کے دوران ڈیمزکی صورتحال نارمل ہے، حب ڈیم میں پانی کی سطح 305 فٹ پر ہے جبکہ سپل وے کی سطح 340 فٹ ہے۔

اس کے علاوہ تربت کے میرانی ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 225 فٹ جبکہ سپل وے کی سطح 244 فٹ، سبکزئی ڈیم ژوب میں پانی کی سطح 66 فٹ اور سپل وے کی سطح 94 فٹ ہے، تاہم گوادر شادی کور ڈیم میں پانی کی سطح 43 فٹ، سوڈ ڈیم میں 24 اور آکڑہ ڈیم میں 47 فٹ ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ بلوچستان میں بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے امداد ی سرگرمیاں جاری ہیں جبکہ مختلف اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کیساتھ بارش ہونے کا امکان ہے، تاہم ژوب، کوہ سلیمان، قلات، زیارت، موسیٰ خیل، شیرانی و دیگر اضلاع میں بارشیں متوقع ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر