Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کا آپریشن عزم استحکام پر مرحلہ وار عمل درآمد کا فیصلہ؛ حکمت عملی تیار

Now Reading:

حکومت کا آپریشن عزم استحکام پر مرحلہ وار عمل درآمد کا فیصلہ؛ حکمت عملی تیار
وزیر اعظم آفس

حکومت کا آپریشن عزم استحکام پر مرحلہ وار عمل درآمد کا فیصلہ؛ حکمت عملی تیار

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آپریشن عزم استحکام پر مرحلہ وار عمل درآمد کا فیصلہ کرلیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے آپریشن عزم استحکام سے متعلق تمام شراکت داروں سے مشاورت کے بعد حتمی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے، وفاقی حکومت دہشت گردی اور شدت پسندی کے خاتمے کیلئے نیشنل ڈائیلاگ کرے گی۔

‏ کابینہ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے کابینہ ارکان کو آپریشن کی وجوہات اور دائرہ کار پر اعتماد میں لیا، جس کے بعد وفاقی کابینہ نے قومی ڈائیلاگ اور نئی حکمت عملی کی منظوری دے دی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق آپریشن عزم استحکام کے دوران 30 فیصد ‪کارروائیاں جبکہ 70 فیصد ڈائیلاگ اور دیگر اقدامات ہوں گے۔

Advertisement

ذرائع نے مزید بتایا کہ عاشورہ محرم کے بعد قومی ڈائیلاگ کے لیے کل جماعتی کانفرنس بلائی جائے گی، وزیراعظم شہباز شریف تمام سیاسی رہنماؤں سے رابطے بھی کریں گے اور اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لیکر آگے بڑھا جائے گا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں انسداد دہشت گردی کیلئے آپریشن عزم استحکام کی منظوری دی گئی تھی۔

Advertisement

بعد ازاں وزیر اعظم آفس نے عزم استحکام آپریشن کے حوالے سے وضاحت کی کہ بڑے پیمانے پر کسی فوجی آپریشن پرغور نہیں کیا جا رہا ہے جہاں آبادی کی نقل مکانی کی ضرورت ہو گی اور عزمِ استحکام کا مقصد پہلے سے جاری انٹیلی جنس کی بنیاد پر مسلح کارروائیوں کو مزید متحرک کرنا ہے، تاہم وزیر اعظم نے آپریشن عزم استحکام پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر