
پاکستان بارکونسل کے ممبران کا ایڈہاک جج کی تجویز سے لاتعلقی کا اظہار، پریس ریلیز جاری
پاکستان بارکونسل کےسات ممبران نے جاری کردہ اعلامیہ سے لاتعلقی کااظہار کرتے ہوئے پریس ریلیز جاری کردی ہے۔
ممبر پاکستان بار کونسل شفقت محمود چوہان نے کہا کہ اگر ایڈہاک جج تعینات ہوئے توتقرریاں سپریم کورٹ میں چیلنج کی جائیں گی، جبکہ پاکستان بار، پنجاب اور کے پی کے بارکونسلز کی جانب سے جاری پریس ریلیز پر شدید تحفظات ہیں۔
شفقت محمود چوہان نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے لیے جاری خط میں بارکونسلز سے مشاورت کا کوئی ذکرنہیں، جبکہ ایڈہاک ججز کی تقرری غیرآئینی ہیں، مشیر عالم اور مقبول باقر کاانکار قابل تعریف ہے۔
ممبر پاکستان بار کونسل عابد زبیری نے بھی اس حوالے سے کہا کہ پاکستان بارکونسل نے ایڈہاک ججز کی تقرریوں کی ہمیشہ مخالفت کی ہے، جبکہ پاکستان بارکونسل کے اپنے موقف سے پیچھیے ہٹنے کے بیان سے قانون کی حکمرانی کاعمل خطرے میں پڑے گا۔
ممبر پاکستان بار کونسل عابد ساقی نے بھی اس حوالے سے کہا کہ ایڈہاک ججز کی تقرریاں عدلیہ کی آزادی کےخلاف ہے، جبکہ جاری کردہ پریس ریلیز پر اشتیاق اے خان، شہاب سرکی، منیر کاکڑ اور طاہر عباسی کےبھی دستخط موجود ہیں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کے معاملے پر پاکستان بار کونسل (پی بی سی) نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کو درست قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News