Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک بھر میں یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

Now Reading:

ملک بھر میں یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے
ملک بھر میں یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں آج ملک بھر میں یوم عاشورہ سخت سیکیورٹی میں عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔

حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ  کی کربلا میں یزیدی فوج کے ہاتھوں شہادت کے دن پر ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں مجالس کا سلسلہ جاری ہے اور  جلوس برآمد کیے جا رہے ہیں۔

کراچی میں ایم اے جناح روڈ کو سیل کر دیا گیا ہے، لاہور، پشاور، اسلام آباد اور کوئٹہ میں بھی انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں، ہزاروں پولیس اہلکار اور نیم فوجی دستے عزاداروں کی حفاظت پر مامور ہیں۔

کراچی

کراچی میں 10 محرم الحرام کی مرکزی مجلس نشتر پارک میں شروع ہو گئی ہے جس سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی خطاب کر رہے ہیں۔ جس کے بعد  شہر قائد میں 10 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا، جو ایم اے جناح روڈ ، تبت سینٹر سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیان کھارادر پر ختم ہوگا۔

Advertisement

 کراچی کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس بند کر دی گئی ہے اور شہر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، اسلحے کی نمائش، ہیلی کیم اور ڈرون اڑانے پر بھی پابندی عائد ہے۔

لاہور

لاہور میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نثار حویلی اندرون موچی گیٹ سے برآمد ہوگا، جلوس آج شام کربلا گامے شاہ پہنچ کر ختم ہوگا۔ پنجاب بھر میں آج صرف جلوس اور مجالس والے علاقوں میں موبائل فون سروس معطل رہے گی۔

پشاور

پشاورکی مختلف امام بارگا ہوں سے بھی یوم عاشورکے12 جلوس برآمد ہوں گے

اسلام آباد

Advertisement

اسلام آباد میں یوم عاشور کاجلوس صبح 11 بجے امام بارگاہ کرنل مقبول سے برآمد ہوگا، جلوس مقررہ راستوں سے ہوتاہوا امام بارگاہ پر ختم ہوگا۔

کوئٹہ

کوئٹہ میں 10 محرم کا مرکزی جلوس علمدار روڈ سےبرآمد ہوگا۔

حیدرآباد

حیدر آباد میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس قدم گاہ مولاعلی سے برآمد ہوگا، جبکہ جلوس کی سیکیورٹی کے لیے 4600 افسران واہلکار تعینات ہوں گے، اس کے علاوہ رینجرز کےجوان بھی سیکیورٹی کےفراٸض انجام دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر