Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیلنجز کے باوجود فوج پاکستان کے استحکام اور خوشحالی میں کردار ادا کرتی رہے گی، آرمی چیف

Now Reading:

چیلنجز کے باوجود فوج پاکستان کے استحکام اور خوشحالی میں کردار ادا کرتی رہے گی، آرمی چیف

چیلنجز کے باوجود فوج پاکستان کے استحکام اور خوشحالی میں کردار ادا کرتی رہے گی، آرمی چیف

 آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ چیلنجز کے باوجود فوج پاکستان کے استحکام اور خوشحالی میں کردار ادا کرتی رہے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیرِ صدارت 265 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فورم نے انسداد دہشت گردی کیلئے آپریشن عزم استحکام کو اہم قدم قرار دیا، فورم نے علاقائی سلامتی، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی امن کے فروغ کیلئےعزم کا اعادہ کیا۔

فورم نے امن و استحکام کیلئے شہدا، افواجِ پاکستان کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جبکہ فورم کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاکستانی شہریوں کی قربانیوں کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

فورم نے ملکی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے عزم استحکام کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا۔

Advertisement

اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج تمام اندرونی اور بیرونی چیلنجز کو ناکام بنانے کیلئے ہمیشہ تیار رہی، چیلنجز کے باوجود فوج پاکستان کے استحکام اور خوشحالی میں کردار ادا کرتی رہے گی۔

 چندحلقوں کی جانب سےعزم استحکام پر تنقید اور مفادات کیلئے قیاس آرائیوں پر اظہار تشویش کیا گیا۔

فورم نے ملکی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے عزم استحکام کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کانفرنس کے شرکا نے کشمیر اور فلسطین کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا، مقبوضہ کشمیر اور غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، جنگی جرائم اور نسل کشی کی مذمت بھی کی گئی۔

شرکا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے تعاون سے آئینی حدود میں رہتے ہوئے پائیدار حل کیلئے کوشاں ہیں۔

شرکا نے سیاسی عزائم کیلئے ڈیجیٹل دہشت گردی کو ریاستی اداروں کیخلاف سازش قرار دیا۔

Advertisement

شرکا کا کہنا تھا کہ بیرونی طاقتوں کی سرپرستی میں ڈیجیٹل دہشت گردی کا مقصد مایوسی پھیلانا ہے، ڈیجیٹل دہشت گردی کا مقصد جھوٹ، پروپیگنڈے کے ذریعے قوم میں نفاق پھیلانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان اور پاکستانی قوم سازشوں سے آگاہ ہیں، افواج اور عوام دشمن کے مذموم مقاصد کو شکست دینے کیلئے پرعزم اور متحد ہیں۔

فورم نے ملک میں جاری سماجی اور معاشی ترقی کیلئے کوششوں پر مکمل تعاون کا اعادہ کیا، فورم نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے اور معاشی ترقی کیلئے حکومتی کوششوں کی تائید بھی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل تیاریوں کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر