
وفاقی حکومت کا 9 اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 9 اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
کابینہ ڈویژن نے 9 اور 10 محرم الحرام کی دو چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق 9 محرم 16 جولائی بروز منگل اور 10 محرم 17 جولائی بروز بدھ کو عام تعطیل ہوگی۔
دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ نے محرم کے موقع پرامن و امان کی صورتحال قابو رکھنے کیلئے سیکیورٹی اقدامات کرتے ہوئے ڈبل سواری سمیت مختلف پابندیاں عائد کردیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی تاہم خواتین 12 سال سے کم عمر بچے اور بزرگ شہریوں سمیت صحافیوں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو بھی استثنیٰ حاصل ہوگا۔
اس کے علاوہ اسلحے کی نمائش کے تمام اجازت نامے یکم سے لیکر 10 تک معطل رہیں گے اور یکم سے10محرم تک ڈرون کیمروں کا استعمال بھی ممنوعہ ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ بغیر اجازت ریلیاں مجالس جلسہ اور تعزیئے نکالنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ ایک ساتھ پانچ افراد کے جمع ہونے پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔
بعدازاں وفاقی حکومت نے محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں جلوسوں کے لیے فوج تعیناتی کی منظوری دے دی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کتنی تعداد میں اور کہاں کہاں فوج تعینات ہونی ہے اس کا فیصلہ صوبے کریں گے جب کہ فوج کی واپسی سے متعلق فیصلہ باہمی مشاورت سے کیا جائے گا۔
اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی فوج تعینات کی جائے گی، تاہم فوج تعیناتی کا فیصلہ آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News