
اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کو 31 دسمبر تک گوشوارے جمع کروانے کی ہدایت
الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں سے گوشوارے طلب کرلیے ہیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں 29 اگست تک گزشتہ مالی سال کے گوشوارے جمع کروائیں، جبکہ الیکشن ایکٹ کے تحت سیاسی جماعتیں مالی سال کے اختتام کے 60 روز کے اندر گوشوارے جمع کروانے کی پابند ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی جماعتیں آمدن، اخراجات، واجبات اور اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرائیں، اس کے علاوہ سیاسی جماعتیں چارٹرڈ اکاونٹنٹ سے تصدیق شدہ گوشوار ے بھی جمع کرائیں جبکہ سیاسی جماعتوں کے سربراہان ممنوعہ فنڈنگ نہ لینے کا سرٹیفکیٹ جمع کرائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News