Advertisement
Advertisement
Advertisement

گندم اور دیگر فصلوں کی پیداوار میں اضافے کے لئے مؤثر اقدامات کئے جائیں، وزیراعظم

Now Reading:

گندم اور دیگر فصلوں کی پیداوار میں اضافے کے لئے مؤثر اقدامات کئے جائیں، وزیراعظم
گندم اور دیگر فصلوں کی پیداوار میں اضافے کے لئے مؤثر اقدامات کئے جائیں، وزیراعظم

گندم اور دیگر فصلوں کی پیداوار میں اضافے کے لئے مؤثر اقدامات کئے جائیں، وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ گندم اور دیگر فصلوں کی پیداوار میں اضافے کے لئے مؤثر اقدامات کئے جائیں۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیر صدارت آج وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق اور پاسکو سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں وییٹ (Wheat) بورڈ کی ری اسٹرکچرنگ کی منظوری دی گئی۔

وزیراعظم نے ہدایت دی کہ وییٹ بورڈ میں کسانوں کے نمائندوں اور لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم اورسپارکو کے نمائندگان کو شامل کیا جائے۔

وزیراعظم نے اجلاس میں پاسکو کی نجکاری کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کرنے کی بھی ہدایت دی۔

وزیراعظم کی وفاقی حکومت کی گندم کی خریداری کے حوالے سے متبادل حکمت عملی ترتیب دینے اور اس حوالے سے صوبوں ، گلگت بلتستان ، آزاد جموں و کشمیر کی حکومتوں اور دیگر متعلقہ اداروں سے مشاورت کی بھی ہدایت دی۔

Advertisement

اجلاس کو وییٹ بورڈ کی ری اسٹرکچرنگ اور ٹی او آرز کے علاوہ گندم اور دیگر فصلوں کی پیداوار بڑھانے اور پاسکو میں اصلاحات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی اموراحد خان چیمہ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین، وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات علی پرویز ملک، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر