چیئرمین ایف بی آر کا قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ
چیئرمین ایف بی آرامجد زبیر ٹوانہ نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آرنے ڈیجیٹلائزیشن سمیت متعدد امور پراختلاف کے باعث ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔
چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ 15 اگست تک کیا ہے، جبکہ قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کو بھیج دی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم چیئرمین ایف بی آرکی کارکردگی سے مطمئین نہیں تھے، بیرونی کنسلٹنٹ فرم میکنزی کی ایف بی آر ڈیجیٹلائزیشن پر وزیراعظم اور چیئرمین کے درمیان اختلاف تھا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر کو 25 فروری 2025 میں ریٹائر ہونا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
