Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیرون ملک پناہ لینے والوں کے پاسپورٹ معطل کرنے کا سرکلر واپس لینے کا فیصلہ

Now Reading:

بیرون ملک پناہ لینے والوں کے پاسپورٹ معطل کرنے کا سرکلر واپس لینے کا فیصلہ

بیرون ملک پناہ لینے والوں کے پاسپورٹ معطل کرنے کا سرکلر واپس لینے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بیرون ملک پناہ لینے والوں کے پاسپورٹ معطل کرنے کا سرکلر واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود سے متعلق متعدد اہم امور پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں وزیر خارجہ کو سیکریٹری داخلہ اور ڈی جی آئی ایم پی اے ایس ایس کی طرف سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بروقت پاسپورٹ کے اجراء کی سہولت کے بارے میں ایک وسیع بریفنگ دی گئی۔

دوران اجلاس بیرون ملک اسائلم کے خواہاں افراد کے لیے پاکستانی پاسپورٹ کا اجراء معطل کرنے والے 5 جون 2024 کے سرکلر کو فوری طور پر واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر نائب وزیر اعظم کو یقین دلایا گیا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے پاسپورٹ کا 60 دن کے اندر اجرا کر دیئے جائیں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ اجلاس کے شرکاء میں سیکریٹری خارجہ، سیکریٹری داخلہ، ڈی جی آئی ایم پی اے ایس ایس اور وزارت خارجہ کے سینئر حکام شامل تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف سے اقتصادی جائزہ مذاکرات، بعض اہم اہداف تاحال نامکمل
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
آزاد کشمیر مذاکراتی کمیٹی کا قیام خوش آئند قرار، وزیراعظم کا اقدام جمہوری سوچ اور عوام دوستی کامظہر
دورہ چین میں جس شہرگیا بے پناہ محبت ملی ، صدرمملکت
بحیرہ عرب میں سمندری طوفان، کراچی میں 2 روز تک بارش متوقع
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی دن، 100 انڈیکس میں بیک وقت 3 نفیساتی حد عبور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر