Advertisement
Advertisement
Advertisement

محرم الحرام: کراچی میں مرکزی جلوس کے راستے کنٹینرز لگا کر سیل

Now Reading:

محرم الحرام: کراچی میں مرکزی جلوس کے راستے کنٹینرز لگا کر سیل
کنٹینرز

محرم الحرام: کراچی میں مرکزی جلوس کے راستے کنٹینرز لگا کر سیل

کراچی: شہر قائد میں 8،9،10 محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کے روٹس کو کنٹینرز لگا کر سیل کردیا گیا ہے۔

کنٹینرز لگا کر بند کیے جانے والے راستوں میں ایم اے جناح روڈ، سولجربازار، صدر، جامع کلاتھ، لائٹ ہاؤس اور کھارادر شامل ہیں۔

کراچی میں آج نکلنے والے 8 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کیلئے فول پروف انتظامات کیے جارہے ہیں، ایم اے جناح روڈ کے اطراف کی سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے جبکہ جلوس کی گزرگاہوں پر موجود دکانوں کو بھی سیل کردیا گیا ہے۔

آج 8 محرم کا مرکزی جلوس دن 12 بجے نشتر پارک سے برآمد ہوگا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیان امام بارگاہ کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

جلوس کی سیکیورٹی پر5 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے اور 1500 سے زائد سندھ رینجرز کے جوان بھی سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

Advertisement

ٹریفک پولیس کے مطابق 8، 9 اور 10 محرم الحرام کے موقع پر ایم اے جناح روڈ ٹریفک کیلئے مکمل بند ہوگا جبکہ سولجربازار، کوریڈورتھری اور شارع فیصل متبادل روٹس کے طور پر استعمال ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشتگردی کیخلاف متحد حکمت عملی؛ لکی مروت میں عسکری و سول قیادت کا مشترکہ عزم
سنگجانی جلسہ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
سکھر: پولیس کے مختلف مقابلے، تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد
پاکستان دوسری ابھرتی معیشت قرار، نئے اعداد وشمار نے عالمی اعتماد کی تصدیق کردی
کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان
2025 کا پہلا سپر مون کل آسمان پر جلوہ گر ہوگا، عام چاند سے 13 فیصد زیادہ روشن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر