Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام آبادمیں شہریوں کی سیکیورٹی وبال جان بن گئی، نامعلوم ملزمان لاکھوں لوٹ کر فرار

Now Reading:

اسلام آبادمیں شہریوں کی سیکیورٹی وبال جان بن گئی، نامعلوم ملزمان لاکھوں لوٹ کر فرار
اسلام آباد

اسلام آبادمیں شہریوں کی سیکیورٹی وبال جان بن گئی، نامعلوم ملزمان لاکھوں لوٹ کر فرار

وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کی سیکورٹی وبال جان بن گئی، ۔اسلام آباد بلیو ایریا میں پولیس وردی میں ملبوس نوسرباز ملزمان نے واردات کرتے ہوئے ملک کے بڑے نامور ڈاکٹر اقبال سیف اللہ سے نامعلوم ملزمان 80 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے اہم علاقے بلیو ایریا میں ڈکیتی کی انوکھی واردات ہوئی۔ ملزم نے اسلام آباد پولیس کی وردی پہن رکھی تھی، بیچ سڑک ایک معروف ڈاکٹراقبال سیف اللہ کی گاڑی روکی اوراس میں سے بریف کیس اٹھا کر فرار ہو گئے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹج میں واضح واردات کو دیکھا جا سکتا ہے۔ گاڑی روکتے ہی پولیس وردی میں ملبوس ملزم گاڑی کے پاس کر چیکنگ کے بہانے گاڑی کے لاک کھولنے کا کہتا ہے۔ گاڑی کے لاک کھلتے ہی ملزم پیسوں کا بیگ چھین کر فرار ہو جاتا ہے ۔اسلام آباد پولیس کی جانب سے تھانہ کوہسار میں واقع کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ڈاکٹر اقبال سیف اللہ کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں بھی سیکیورٹی ایک مسئلہ بن گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوئی خاطر خواہ اقدام سامنے نہیں آسکا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹج موجود ہے جس میں سب کچھ واضح ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر