Advertisement
Advertisement
Advertisement

محرم میں کراچی کی سیکیورٹی انتہائی سخت؛ رینجرز اور پولیس کا مشترکہ فلیگ مارچ

Now Reading:

محرم میں کراچی کی سیکیورٹی انتہائی سخت؛ رینجرز اور پولیس کا مشترکہ فلیگ مارچ
محرم میں کراچی کی سیکیورٹی انتہائی سخت؛ رینجرز اور پولیس کا مشترکہ فلیگ مارچ

محرم میں کراچی کی سیکیورٹی انتہائی سخت؛ رینجرز اور پولیس کا مشترکہ فلیگ مارچ

محرم الحرام کے سلسلے میں کراچی بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق محرم الحرام کی مناسبت سے سندھ رینجرز اور پولیس نے کراچی اور اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں مشترکہ فلیگ مارچ کیا۔

ترجمان سندھ رینجرز نے بتایا کہ فلیگ مارچ کراچی سپر ہائی وے، نارتھ ناظم آباد، سرجانی ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن، شاہ لطیف ٹاؤن، شاہراہ فیصل، کورنگی ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن، صدر ٹاؤن اور جمشید ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں کیا گیا۔

اس کے علاوہ فلیگ مارچ حیدر آباد، جامشورو، دادو، میر پور خاص، ٹنڈو محمد خان، عمر کوٹ، چھاچھرو، سکھر، روہڑی، صالح پٹ، نواب شاہ، شہدادپور، سانگھڑ، سنجرو، کنڈیارو، بدین، ٹھٹھہ اور سندھ کے دیگر علاقوں میں بھی کیا گیا۔

فلیگ مارچ کے دوران اہم امام بارگاہوں اور جلوس کی گزر گاہوں کا معائنہ بھی کیا گیا جبکہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں میں اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر