Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی کابینہ کا اجلاس؛ پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ زیر غور نہیں لایا گیا

Now Reading:

وفاقی کابینہ کا اجلاس؛ پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ زیر غور نہیں لایا گیا

وفاقی حکومت کا اپنے اخراجات کم کرنے اور کفایت شعاری کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی پر پابندی اور آرٹیکل سکس کے نفاذ سے متعلق معاملہ زیر غور نہیں لایا گیا، مزید مشاورت کے بعد یہ معاملہ وفاقی کابینہ میں لایا جائے گا۔

 ذرائع وفاقی کابینہ مطابق اجلاس میں بنوں کینٹ پر حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا گیا، اس کے علاوہ کابینہ نے واقعہ میں شہید سیکیورٹی اہل کاروں کے لیے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کا دہشت گردی کی لعنت کے خلاف افواج پاکستان کی قربانیوں اور کردار کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔

ذرائع وفاقی کابینہ کے مطابق وفاقی کابینہ نے دوست ممالک کے کاروباری افراد اور شہریوں کو ویزا فری انٹری کی منظوری دے دی، وزارت داخلہ کی سمری پر 126 ممالک کے باشندوں کو ویزہ فری انٹری کی منظوری بھی دی، جبکہ دوست ممالک کے سرمایہ کاروں کو ویزا فری داخلہ دینے کے لئے وزارت داخلہ کی سمری منظورکر لی گئی۔

 ذرائع نے بتایا کہ سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے دوست ممالک کے تاجروں کو ویزا فری داخلے کی اجازت ہو گی، جبکہ  126 ممالک کے لیے ڈیجیٹل ویزا دینے کی منظوری دی گئی، وزارت داخلہ کی سمری وفاقی کابینہ نے منظور کرلی۔

Advertisement

ذرائع وفاقی کابینہ کے مطابق وفاقی کابینہ نے ایس ای سی پی ایکٹ 1997 کے تحت خصوصی عدالتوں کے قیام کی اجازت دے دی، اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان ایم او یو پر دستخط کی منظوری دے دی۔

ذرائع نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں نجکاری کمیشن کے بورڈ کے اراکین کی تعداد میں اضافے کی منظوری دی، جبکہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع وفاقی کابینہ کے مطابق وفاق کی سال 22-2021 اور 23-2022 کے لئے پالیسیوں پرعملدرآمد کی رپورٹ کابینہ کو پیش کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت پر دو ماہ کی پابندی عائد
وزیراعظم ہاؤس میں دیوالی کی شاندار تقریب، اقلیتوں کے حقوق اور خدمات کو خراجِ تحسین
ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی
ملکی معیشت کے لیے خوشخبری، بلوچستان میں بیلاروس کے اشتراک سے ٹریکٹر اسمبلی پلانٹ قائم ہوگا
کراچی سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری، 50 ایکڑ سے زائد زمین واگزار
آئی سی ٹی برآمدات میں زبردست اُڑان، 24.6 فیصد تجارتی سرپلس کا اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر