
ہمارا سب سے بڑا چیلنج چائلڈ لیبر ہے، اعظم نذیر تارڑ
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑنے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا چیلنج چائلڈ لیبر ہے۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آبادی کا دباؤ چائلڈ لیبر کی سب سے بڑی وجہ ہے، جبکہ فیملی پلاننگ بہت ضروری ہے۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ جن مسائل پر گھروں میں گفتگو ہوتی تھی آج عوام کے سامنے کی جا رہی ہے، جبکہ شعور چار دیواریوں تک محدود ہے، ہمارے جو سماجی مسائل ہیں وہ ایک طرف سے دوسرے طرف چلے جاتے ہیں۔
وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ پالیسیاں بنانی جاتی ہیں لیکن بدقسمتی سے ان پر عمل نہیں کیا جاتا، جبکہ پرینٹنگ مینولز پر بہت محنت کی گئی ہے، آج کا جو پرورش کا ایشو ہے وہ ہر گھر کا مسئلہ ہے۔
اعظم نذیر تارڑ نے یہ بھی کہا کہ ایک محدود وسائل والے والدین بھی بہت اعلی پرورش کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News