قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر چینی کی برآمد معطل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق چینی کی فی کلو ریٹیل قیمت میں مقررہ بینچ مارک سے 2 روپے 56 پیسے بڑھنے پر حکومتی کابینہ کمیٹی نےچینی کی برآمد معطل کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ کابینہ کمیٹی مانیٹرنگ شوگر ایکسپورٹ اور شوگر ایڈوائزری بورڈ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان شوگرملز ایسوسی ایشن سےچینی کی قیمتوں میں اضافے پر وضاحت طلب کی گئی ہے، جبکہ حکومتی کابینہ کمیٹی شوگر ملز مالکان کومختص برآمدی کوٹہ معطل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ چینی کی ریٹیل فی کلو قیمت ای سی سی کے مقررہ بینچ مارک سے بڑھ چکی ہے، ای سی سی نےچینی کی فی کلو ریٹیل پرائس کابینچ مارک 145 روپے 15 پیسے مقرر کیا تھا، جبکہ چینی کی فی کلو ریٹیل قیمت 147 روپے71 پیسے تک پہنچ چکی ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ چینی کی قیمت بڑھنے پر برآمد فوری روک دی جائے گی، واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے گذشتہ ماہ ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
