Advertisement
Advertisement
Advertisement

فوری الیکشن کروائے جائیں، جس میں یہ الیکشن کمیشن نہ ہو، بابر اعوان

Now Reading:

فوری الیکشن کروائے جائیں، جس میں یہ الیکشن کمیشن نہ ہو، بابر اعوان
فوری الیکشن کروائے جائیں، جس میں یہ الیکشن کمیشن نہ ہو، بابر اعوان

فوری الیکشن کروائے جائیں، جس میں یہ الیکشن کمیشن نہ ہو، بابر اعوان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ فوری الیکشن کروائے جائیں جس میں یہ الیکشن کمیشن نہ ہو۔

 سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ جنرل باجوہ اور الیکشن کمیشن کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے، جبکہ بانی پی ٹی آئی  بار بار دہرا رہے ہیں کہ دوبارہ الیکشن کروایا جائے۔

بابر اعوان نے یہ بھی کہا کہ اس ساری گھمبیر صورتحال سے نکلنے کے لیے پاکستان کو عدم استحکام کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائی کرنی چاہئے، جبکہ ایک چوری شدہ الیکشن کے تحت لوگوں کو حکومت سے نوازا گیا ہے۔

بابر اعوان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے سیٹوں کے معاملے میں جو زیادتی کی اس پر سپریم کورٹ کو کاروائی کرنی چاہیے، جبکہ سپریم کورٹ سے توقع ہے کہ قوم کو فیصلے سے راستہ ملنا چاہئے۔

بابر اعوان نے یہ بھی کہا کہ ہم جہاں بھی جاتے ہیں لوگ پوچھتے ہیں کہ عمران کب آئے گا، بانی پی ٹی آئی آئے گا تو ہی استحکام آئے گا، اس کے علاوہ انسانی حقوق، معیشت کے ادارے بھی اب بولنا شروع ہوگئے ہیں

Advertisement

بابر اعوان نے یہ بھی کہا کہ میں نہیں کہتا اپنے کپڑے فروخت کرو لیکن کم از کم ادارے فروخت نہ کرو، سویلین و نان سولین اسٹیبلشمنٹ گھر بیٹھے اور لوگوں کو ووٹ دینے دیں۔

بابر اعوان نے کہا کہ انقلاب کینیا میں آیا ہے پبلک پاور نے بجٹ صدر کے منہ پر مارا، اس کے علاوہ انقلاب میکرون کے خلاف بھی آیا ہے۔

بابر اعوان نے کہا کہ ہم پستول کے ذریعے نہیں ووٹ کے ذریعے انقلاب کے حامی ہیں، جبکہ اسٹیبلشمنٹ عوامی طور پر مجبور کو ہی پسند کرے گی، اس کے علاوہ 300  یونٹس تک بجلی مفت کی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
ایم کیوایم کے وفد کی شہبازشریف سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بات چیت
اسحاق ڈار کو سعودی وزیر خارجہ کا فون ، اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر