Advertisement
Advertisement
Advertisement

9مئی کو غدر مچانے والے آج نئے ہتھکنڈوں سے نئی وارداتیں کررہے ہیں، وزیر اعظم

Now Reading:

9مئی کو غدر مچانے والے آج نئے ہتھکنڈوں سے نئی وارداتیں کررہے ہیں، وزیر اعظم
9مئی کو غدر مچانے والے آج نئے ہتھکنڈوں سے نئی وارداتیں کررہے ہیں، وزیر اعظم

9مئی کو غدر مچانے والے آج نئے ہتھکنڈوں سے نئی وارداتیں کررہے ہیں، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ 9 مئی کو غدر مچانے والے آج نئے ہتھکنڈوں سے نئی وارداتیں کررہے ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں دہشتگردی میں بے پناہ اضافہ ہوا، بلوچستان، کے پی میں دہشتگردی کی وارداتوں میں اضافہ ہوا جبکہ حالیہ دہشتگردی سے فوج، پولیس، سول آرمڈ فورسز کے جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، اس کے علاوہ چند دن پہلے 8 فوجی جوان اور پولیس کے جوان شہید ہوئے ہیں۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ دہشتگردی کی حالیہ لہرانتہائی قابل افسوس ہے، دہشتگردی کی حالیہ لہر پاکستان کے خلاف منظم سازش ہے۔ اس ملک کی قسمت بدلنےکیلئے ہم نے فیصلہ کیا ہے، اتحادیوں اوراسٹیک ہولڈرزنے مل کرکاوشیں کرنی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی نے پاکستان کے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، جبکہ پاکستانی حکومت اپنے شہریوں کے تحفظ کیلئے پوری طرح تیارہے،9مئی کو پاکستان کی جڑیں ہلانے میں کوئی کمی نہیں چھوڑی گئی، جبکہ پوری قوم جانتی ہے آج وہ نئے ہتھکنڈوں سے نئی وارداتیں کررہےہیں۔

شہبازشریف نے یہ بھی کہا کہ ماضی میں بھی پارلیمنٹ، ریڈیوپاکستان سمیت تنصیبات پرحملہ کیاگیا، آج وہی نئے ہتھکنڈوں سے نئی وارداتیں کررہےہیں، پی ٹی آئی کی آفیشل ویب سائٹ سےسپہ سالاراوران کےخاندان کیخلاف باتیں کی گئیں۔

Advertisement

وزیراعظم نے کہا کہ  9مئی کو اسی سیاسی ٹولے نے اس ملک میں غدرمچایا تھا، معصوم لوگوں اورافواج پاکستان کے خلاف کسی طوریہ اقدام برداشت نہیں کریں گے، ہمارے جوانوں، شہریوں، ماؤں بہنوں نے اپنے خون سے اس کی آبیاری کی ہے، طوفان ہو یا قدرتی آفات یہی وہ فورس ہیں جنہوں نےجان ہتھیلی پررکھ کرحفاظت کی۔

شہبازشریف نے کہا کہ ہمیں پوری یکجہتی اوریکسوئی کیساتھ اس کے خلاف دیواربناناہوگی، پاکستان کوپروٹیکٹ کرنےکے لئے کسی قدم سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ 200یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کوتین ماہ کی رعایت دی مگریہ کافی نہیں ہے، جبکہ آئی ایم ایف سے ہمارااسٹاف لیول ایگریمنٹ ہواہے، بجٹ کےدوران ہم پرپریشرتھاغریب پربوجھ نہیں ڈالنا، پی ایس ڈی پی کوکم کرکے50 ارب روپےسبسڈی دی ہے، اس کے علاوہ 200 یونٹ سےکم صارفین کو50ارب روپےکاریلیف دیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایزآف بزنس کےحوالے سے بہت بڑاقدم اٹھایا گیا ہے، ویزا رجیم میں بہت بڑی تبدیلی لے کر آرہےہیں، جبکہ ویزا فیس نہ لئے جانیوالے ممالک کی تعداد اب 126ہوگئی ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ دوست ممالک سے آنیوالے سرمایہ کاروں، سیاحوں سے ویزا فیس نہیں لی جائے گی، کچھ آوازیں تھیں ویزافیس کی مد میں5  سے7  ملین ڈالرملتا ہے،میں سمجھتا ہوں ویزا فیس نہ لینے سے لوگ آئیں گے توسرمایہ کاری بڑھے گی، سرمایہ کاری آنےسے پاکستان کازیادہ فائدہ ہوگا، ویزافیس نہ لینے سے لوگ پاکستان کارخ کریں گےسرمایہ کاری سیاحت کو فروغ ملےگا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پہلےمرحلے میں کراچی، لاہوراوراسلام آباد میں ای گیٹ کا اجرا کیاجائےگا، ای گیٹ سے مذہبی سیاحت میں بھی اضافہ ہوگا، ان اقدامات سے معیشت مستحکم ہوگی زرمبادلہ ذخائرمیں بھی اضافہ ہوگا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر