پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ریکارڈ زرعی برآمدات ہوئیں
وزیر تجارت جام کمال خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی تاریخ میں پہلی بار 8 بلین ڈالر کی ریکارڈ زرعی برآمدات ہوئیں جوکہ پاکستان کے زرعی شعبے کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔
جام کمال خان نے کہا کہ یہ کامیابی تاجروں، کسانوں، (TDAP) اور وزارت تجارت کی اجتماعی کوششوں سے ممکن ہوئی ہے۔
وزیر تجارت نے کہا کہ کاشتکاروں کی نچلی سطح سے لے کر مارکیٹ کے آخری مراحل تک تمام اسٹیک ہولڈرز کی لگن اور محنت کو سراہتا ہوں۔
وزیر جام کمال نے کہا کہ ٹی ڈی اے پی، باغبانی کے شعبے، کاشتکاروں، اور صوبائی حکام کی جانب سے بھی بیداری پیدا کرنے اور کاشتکاروں کی سطح پر مدد فراہم کرنے کے لیے بہت سے کام کیے گئے، جبکہ یہ ڈویلپمنٹ اس شعبے کی وسیع صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے اور حکومت اس بات کااعادہ کرتی ہے کہ اسے مزید بڑھایا جائے گا۔
جام کمال نے مزید یہ بھی کہا کہ پاکستان میں ایگرو شو نے خاصی توجہ حاصل کی، جس نے ملک کی زرعی مصنوعات میں دلچسپی رکھنے والی متعدد غیر ملکی کمپنیوں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
