
دیہی آبادی کوغربت سے نکالنے کیلئے زرعی شعبے کو جدید بنانا ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے کی دیہی آبادی کو غربت سے نکالنے کیلئے زرعی شعبے کو جدید بنانا ہوگا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مختلف محکموں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ
سنہ 2022ء میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث سیلاب نے صوبے کی زرعی معیشت کو نقصان پہنچایا، جبکہ 4.4 ملین ایکڑز اراضی خراب ہوئی جس کو بحال کرنے کیلئے اقدامات کیے گئے۔
مراد علی شاہ نے دوران اجلاس کہا کہ سندھ کا زرعی شعبہ 70 فیصد آبادی کو روزگار مہیا کرتا ہے، جبکہ موسمی تبدیلیوں کے سبب پیداواری صلاحیت متاثر ہورہی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں خریف سیزن میں مئی تا جولائی تک مختلف فصلیں اگائی جاتی ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ماڈرن فارمنگ کی طرف جانا ہوگا جس کے لئے محکمہ زراعت کام کرے، جبکہ سندھ میں چاول کی فی ایکڑ پیداوار 30 من ہے جبکہ پڑوسی ممالک میں 40 من ہے۔
مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ ایک تو موسمی تبدیلیوں کا مسئلہ ہے دوسرا بروقت پانی کی کمی کا سامنا ہے، جبکہ ہمیں بہتر پیداواری فصلیں جو سیلاب اور دیگر مسائل کے پیش نظر اگ سکیں اپنانا ہوں گی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ زراعت کو ہدایت دی کہ نئی فصلوں کے طریقہ کار پر اپنی سفارشات مرتب کرے، اور اپنی ریسرچ ونگ کو بھی متحرک کرے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے اسٹریٹ اینیمل کیلئے 3 اسپتالوں کے حوالے سے لائیواسٹاک سے تفصیلات حاصل کیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کو سیکریٹری لائیواسٹاک کی آگاہی دی گئی کہ اسٹریٹ اینیمل کیلئے 3 اسپتال آئیڈینٹی فائی کے لیے ہیں، جبکہ ایم اے جناح روڈ پر جانوروں کے اسپتال کو اپگریڈ کر رہے ہیں، اس کے علاوہ ایم اے جناح روڈ پر قائم جانوروں کے اسپتال میں آپریشن تھیٹر، آکسیجن اور دیگر سہولیات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ حادثات کی صورت میں اسٹریٹ اینیملز کے علاج کو ایم اے جناح روڈ پر قائم جانوروں کے اسپتال میں یقینی بنایا جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ لائیواسٹاک کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اسپتال کی اپگریڈیشن کے کام کو تیز کریں۔
اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی دی گئی ہے حیدرآباد اور خیرپور میں بھی جانوروں کے اسپتالوں کو اپگریڈ کر رہے ہیں،جبکہ وزیراعلیٰ سندھ نے سیکریٹری لائیواسٹاک کو کام تیز کرنے کی ہدایت بھی دی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ویٹنری اسپتالوں کو نئے آلات کی ضرورت ہو تو محکمہ لائیواسٹاک انتظام کرے۔
واضح رہے کہ اجلاس میں صوبائی وزیرآبپاشی جام خان شورو، وزیر زراعت محمد بخش مہر، صوبائی مشیر نجمی عالم، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سینئر ممبر بورڈ آف روینیو بقاء اللہ انڑ، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، سیکریٹری لائیو اسٹاک کاظم جتوئی، سیکریٹری فنانس فیاض جتوئی، سیکریٹری خوراک خالد شیخ، چیئرمین اے سی ای ذوالفقار شاہ اور دیگر شریک تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News