سروسز اسپتال کے ینگ ڈاکٹرز کی ایڈہاک ختم؛ متعدد ڈاکٹرز کے ریلیو آڈر جاری
لاہور: سروسز اسپتال کے ینگ ڈاکٹرز کی ایڈہاک ختم ہونے کے معاملے پر سروسز اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عبدالمدبر ریحان نے متعدد ایڈہاک ڈاکٹرز کے ریلیو آڈر جاری کر دیے۔
چیئرمین وائے ڈی اے پنجاب ڈاکٹر مدثر نواز اشرفی، صدر وائے ڈی اے سروسز اسپتال ڈاکٹر عدیل قریشی اور ینگ ڈاکٹرز سروسز اسپتال ڈاکٹر عاطف مجید کا ایڈہاک بھی ختم کر دیا گیا۔

ایم ایس سروسز اسپتال عبدالمدبر نے بتایا کہ 30 جون کے بعد اکثر ڈاکٹرز کی ایڈہاک ختم ہو گئی تھی، ایڈہاک ختم ہونے اور ایکسٹینشن نہ ملنے پر ینگ ڈاکٹرز کو اسپتال سے فارغ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ دو سال پہلے 27 ڈاکٹرز کو سروسز اسپتال میں ایڈہاک پر رکھا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
