گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ میں کسٹمز ایجنٹس کو درپیش مشکلات کے حل کے لئے متعلقہ حکام سے بات کروں گا۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ سے منجینگ کمیٹی کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے 07 رکنی وفد کی ملاقات ہوئی۔
وفد کی سربراہی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمود الحسن اعوان کر رہے تھے۔
وفد نے کسٹمز ایجنٹس کو درپیش مشکلات سے گورنر سندھ کو آگاہ کیا۔
ملاقات میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ اشیاء کی ترسیل کو یقینی بنانے کے لئے ایسوسی ایشن اہم خدمات انجام دے رہی ہے، میں کسٹمز ایجنٹس کو درپیش مشکلات کے حل کے لئے متعلقہ حکام سے بات کروں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
